ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں گرام پنچایت انتخابات کی پولنگ مکمل 

کرناٹک میں گرام پنچایت انتخابات کی پولنگ مکمل 

Mon, 28 Dec 2020 10:59:09    S.O. News Service

بنگلورو، 28؍ دسمبر (ایس او نیوز) کرناٹک بھر کے اضلاع میں دو مرحلوں میں 22 دسمبر اور 27 دسمبر کو منعقد ہ گرام پنچایت انتخابات کی پولنگ بڑی حد تک پرامن اتوار کی شام تک مکمل ہوگئی ۔ 

22 ؍ دسمبر کو 117 تعلقہ جات کے 3019 گرام پنچایتوں کی 48048 نشستوں کیلئے انتخابات کروائے گئے تھے۔ پہلے مرحلے کے انتخابات میں 164550 نامزدگیاں داخل کی گئی تھیں اور 432 نشستوں کیلئے کوئی  نامزدگی داخل نہیں کی گئی تھی۔ اور 157735 نامزدگیوں کو درخوست قرار دیاگیا تھا۔ ان میں سے 10352 امیدواروں نے اپنی نامزدگی واپس لی تھی۔ 4377 امیدوار کو بلا مقابلہ منتخب قرار دیا گیا تھا اور 43238 گرام  پنچایتوں کی نشستوں کیلئے 117383 امیدوار امیدان میں تھے ان  انتخابات میں 15384509 ووٹرس تے اور 141750 افراد کو الیکشن دیوٹی اور بندوست و پولنگ کیلئے انتظامات اور سکیورٹی پر مامور کیا گیاتھا۔ 

اتوار 27 دسمبر کو ریاست کے 29 اضلاع کے 109 تعلقہ جات جات کے 2709 گرام پنچایتوں کیلئے پولنگ کروائی گئی۔ جملہ 43291 نشستوں کو پر کرنا تھا۔ جس کیلئے 147337 امیدواروں نے نامزدگی داخل نہیں کی تھی۔ اور داخل کردہ نامزدیگوں میں 139546 کو درست قرار دیا گیا تھا۔ ان میں سے 34115 امیدواروں نے نامزدگی واپس لی تھی اور صرف 3697 نشستوں کیلئے ہی پولنگ کروائی گئی۔ ان 3697 نشستوں کیلئے 105431 امیدوار میدان میں تھے۔ پولنگ کیلئے 20728 پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے جملہ ووٹروں کی تعداد 14065775 تھی۔ پولنگ انتظامات کیلئے 124368 افراد کے عملہ کو دیوٹی پر لیا گیا تھا۔ 


Share: